ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل کے موبائل دیکھنے پر تنازعہ غیرضروری:کانگریس

راہل کے موبائل دیکھنے پر تنازعہ غیرضروری:کانگریس

Fri, 21 Jun 2019 14:05:22    S.O. News Service

نئی دہلی، 21/جون (ایس او نیوز؍یواین آئی) کانگریس نے صدر کے خطاب کے دوران پارٹی صدر راہل گاندھی کے موبائل دیکھے جانے کے واقعہ پر پیدا ہوئے تنازعہ کو غیر ضروری قرار دیاہے۔کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں مسٹر گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لیڈروں کا اس طرح کا تنازعہ کھڑا کرنا غلط ہے۔انہوں نے کہا کہ کون کیا دیکھ رہا ہے اور کہاں دیکھ رہا ہے اس سلسلے میں کسی طرح کا تبصرہ کرنا غیر ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی جیسی پارٹی کو اس طرح کی باتوں پر تنازعہ پیدا کرنا زیب نہیں دیتا ہے۔ شرما نے کہا کہ راہل گاندھی صدر کووند کے خطاب کے سلسلے میں کچھ پوچھ گچھ کر رہے تھے کیونکہ تقریر پیچیدہ تھی اور اس سلسلے میں معلومات حاصل کرنا صدر کی توہین نہیں ہے۔ شرما نے یہ بھی کہا کہ خطاب کے دوران تو بی جے پی کے وزیر اور دیگر کئی لیڈر بھی ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے تھے اور اسے مسئلہ بنایا جانا ٹھیک نہیں ہے۔واضح رہے کہ خطاب کے دوران گاندھی آج اپنی والدہ سونیا گاندھی کے ساتھ بیٹھے تھے اور وہ کافی وقت تک اپنا موبائل دیکھتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس سلسلے میں بی جے پی کے کئی لیڈروں نے تبصرہ کیا اور اسے صدر کی توہین بتایا ہے۔


Share: